گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی دربار بابا لعل کاظمی کے مزار پر حاضری

Sep 30, 2024

نیو مری (نامہ نگار )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی دربار عالیہ حضرت سید بابا لعل حسین کاظمی رح کے مزار پر حاضری، سجادہ نشین مخدوم سے نوید الحسنین  کاظمی نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سید بابا لعل حسین شاہ کاظمی رح پیر سید نوید کاظمی نے گدی نشین پیر سید فضل کاظمی نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے دربار پر چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کے لئیے فاتحہ خوانی کی۔ گورنر پنجاب نے پیر سید نوید کاظمی کو پاکستان علما مشائخ کونسل شمالی پنجاب کا سیکرٹری اطلاعات بنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رہنما پیپلز پارٹی سید فضل نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو مری کے مسائل سے آگاہ کیا۔ مری میں سیاحت کے فروغ کے لئیے گورنر پنجاب نے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کروائی۔ سید فضل کاظمی کا مزید کہنا تھا ملکہ کوہسار مری میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی سے ہماری جماعت کو مزید فائدہ ہوگا۔

مزیدخبریں