حاجی کرم خان اور حاجی بشارت خان کے درمیان 20 سالہ پرانی رنجش کا خاتمہ

اسلام آباد(وقائع نگار)سیا سی وسماجی شخصیت حاجی کرم خان اور حاجی بشارت خان کے درمیان 20 سالہ پرانی رنجش محمود عرف مودی اور انکے بیٹے کی کاوشوں ں سے ختم کر دی گئی ۔اس موقع پر معززین علاقہ نے کہا کہ صلح کروانا اللہ کے نزدیک بڑی نیکی والا کام ہے ۔اللہ کے نزدیک وہ لو گ بدترین ہیں جو الزام تراشی کرتے ہیں ۔کسی بھائی کو دل سے معاف کر نا اللہ کے ہاں بڑا اجر والا کام ہے ۔جھگڑے باہمی نفرت کا باعث بنتے ہیں اس لئے ان سے اجتناب کر نا چاہئے۔ صلح کے موقع پرحاجی ملک محمود ،چوہدری نظارہ غالب خان ،چو پدری گل نواز ،ملک ریاست،محمد عثمان گل، ذیشان خان عرف شانی،عامر خان،حاجی رفعت نواز،خان افضال خان،عدنان خان،عثمان خان،عمران خان،احمد نواز،خان شہباز خان،سید محسن شاہ،مبشر نواز،عشر نواز خان سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

ای پیپر دی نیشن