فتح جنگ (نامہ نگار)حکومت پنجاب کے احکامات کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ شہر میں کھوڑ روڈپر عوامی شکایات کے پیش نظر ہنگامی وزٹ کرکے اشیا ضروریہ سبزی فروٹ کی دکانوں کو چیک کیا جہاں سرکاری ریٹ لسٹ کے بغیر ناجائز من مانے ریٹ غیر معیاری فروٹ سبزی فروخت کرنے والوں پر جرمانے عائد کردئے۔انہوں نے متذکرہ دکانداروں کوسخت وارننگ دی کہ اگر انہوں نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو آ ئندہ انکے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھجوادیا جائیگااس موقع پر عوامی حلقوں نے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگے داموں اشیا ضروریات فروخت کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ایسے عناصر کی خلاف قانونی کاروائی کرنا ہمارا فرض ہے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ کا عوامی شکایات پر کھوڑ روڈ کا دورہ
Sep 30, 2024