حسن نصراللہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے دردناک سانحہ، علامہ عارف

Sep 30, 2024

فتح جنگ (نامہ نگار) مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت امت مسلمہ کے لئے ایک دردناک سانحہ ہے ،انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سید حسن نصراللہ نے فلسطینی مظلوموں کی نصرت کا حق ادا کر دیاامت مسلمہ کے عظیم راہنما تھے ان کی شہادت سے امت میں بیداری اور وحدت پیدا ھو گیان کی شہادت سے ان کا نظریہ اور مشن مزید قوت کے ساتھ جاری رھے گا،انکے مقدس خون کے صدقے سرائیل برباد ہو گاشہید بزرگوار مسلمان جوانوں کے لئے رول ماڈل اور عزم و شجاعت کے پیکر تھے -علامہ واحدی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ھے کہ مسلم حکمران اسرائیل کے سرپرستوں کی غلامی چھوڑ کر مظلوموں کا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں