تربیلا(ملک فضل کریم سے)تربیلا پاور ہاؤس کے ملازمین کی رہائشی کالونیوں کے لئے کچرے کی گاڑیوں کی خریداری میں بے قاعدگیوں کا انکشاف، اعلی سطح پر تحقیقات شروع کردی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق باواثق ذرائع نے بتایا کہ تقریبا دو ماہ قبل تربیلا پاور ہاوس کے ملازمین کی رہائشی رائیٹ بنک کالونی کے لیے کچرے کی دو گاڑیوں کی خریداری میں وسیع پیمانے پر مبینہ طور پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کی واپڈا اتھارٹی کے حکم پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کچرے کی ایک گاڑی پہلے تقریبا 60 لاکھ مالیت سے خریدی گئی۔جبکہ کچھ دونوں اس ہی کمپنی کی اس ہی ماڈل کی دوسری کچرے کی گاڑی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت میں خریدی گئی ۔دونوں گاڑیوں کی منظوری باقاعدہ طور جی ایم تربیلا پاور ہاؤس سے چار کمیٹی نے حاصل کی۔منظوری حاصل کرنے کے بعد گاڑیاں خریداری کی گئی۔ تاہم دونوں گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح طور پر فرق آنے سے سارا معاملہ مشکوک ہو گیا۔ جس پر واپڈا اتھارٹی نے نوٹس لے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
تربیلا، رہائشی کالونیوں کیلئے کچرے کی گاڑیوں کی خریداری میں بے قاعدگیاں
Sep 30, 2024