فتح جنگ (نامہ نگار)بلوچستان پنجگور میں پنجابی مزدورو ں کا قتل کھلم کھلا دہشت گردی ہے بلوچستان حکومت اور سیکورٹی ادارے بلوچستان میں پنجابیوں کو تحفظ فراہم کرے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4حاجی ملک ریاست علی سدھریال نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے سات بے گناہ مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ہے وہ ریاست پاکستان کو کمزورکرنا چاہتے ہیں یہ گھنانی کاروائی ملک دشمنوں کی ہے انھوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ کھلے دل سے تمام پاکستانیوں کو خوش آمدید کہا ہے اور کبھی بھی صوبائی و لسانی بنیادوں پر امتیاز نہیں برتا انھوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ور وفاقی سیکورٹی ادارے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور بلوچستان میں مقیم پنجاب کے لوگوں کو تحفظ فراہم کریں ۔