فتح جنگ (نامہ نگار)آقا کریمؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اللہ اور اس کے حبیب ؐ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے دامن مصطفی ؐ سے وابستہ ہو جائیں ان خیالات کااظہار علامہ صابر حسین نقشبندی خطیب اعظم تلہ گنگ نے یہاں سنی علما کونسل کے صدر پرنسپل الکوثر اسلامک سنٹر علامہ مولانا عامر عباس قریشی کی زیر نگرانی جامع مسجدمحمد عالم ڈھوک میال تاجہ بارہ میں مولانا اظہر محمود کی زیر سرستی منعقدہ میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،صدارت علامہ رفعت علی قادری جبکہ مہمانان خصوصی علامہ صاحبزادہ قاسم اور علامہ طالب حسین قاضی تھے قاری آفتاب نقشبندی،حافظ ارسلان سعید،حافظ الہ داد،قاری شاہد محمود،اور حافظ دانش چشتی نے نعت خوانی کی ،علامہ صابر حسین نقشبندی نے کہا کہ مصطفی کریم ؐ سے محبت ہمارا عقیدہ اور ایمان ہے محبت رسول ؐ کے بغیر ایمان مکمل ہو ہی نہیں سکتا محبت رسول کا تقاضاہے کہ ہم ان کے احکامات اور سیر ت پر عمل کریں اللہ کے رسول ؐ کا فرمان ہے کہ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اللہ سے تعلق کو مضبوطی سے جوڑنے کیلئے اس کی جانب رجوع کرنا ہو گا اس کا بہترین ذریعہ نماز کی پانبدی ہے جتنا آپ کا تعلق اپنے اللہ سے مضبوط ہو گا اتنا ہی سکون قلب ہو گا