ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلاکے کونسلر صاحبز ادہ سیدسیف علی شاہ کاظمی نے ایک بیان میںکہاہے کہ عوام کی نمائندگی کاحق اداکرنا،مجھ پرلازم ہے،کیونکہ حلقہ کے عوام نے ووٹ دے کرمجھے اپنے اعتمادسے نوازا،انہوںنے کہاکہ تھانہ ٹیکسلامیںسی او کینٹ کی درخواست پرمیرے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،جوکہ سراسرغلط اوربدنیتی پرمبنی ہے،سیف علی کاظمی نے مبینہ طورپر الزام لگایا ہے کہ کینٹ بورڈ میںتعینات ریونیوآفیسرندیم انورنے عوامی مسائل کے حل کیلیئے مجھ سے ناجائزفرمائشیںکیں،جس پر میںنے انکارکیا،انہوںنے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے میںکسی دباوکوتسلیم نہیںکرتا،فرمائش پوری نہ کرنے پرندیم انورغصے میںآگیا،اوراس نے مجھے برابھلاکہا،تاہم بغیرکسی تحقیق اورتفتیش کے ایگزیکٹو آفیسرنے ندیم انورکی درخواست پرتھانہ ٹیکسلا میں میرے خلاف لیٹرجاری کرکے مقدمہ درج کروادیا، سیف علی کاظمی نے ڈائریکٹرجنرل ملٹری لینڈسے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس معاملہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائیں،ا نہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلیئے کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا میں تعینات افسروںکے دفاترمیںنہ جائیں توکہاں جائیں،عوامی مسائل کے حل کیلئے دفترجانے سے ہمیں کوئی نہیںروک سکتا،کیونکہ عوام نے ہمیں منتخب کیاہے ،عوامی حقوق کاتحفظ ہرقیمت پرجاری رکھاجائے گا۔