ملک و قوم فتنہ فساد انتشار کی سیاست کے متحمل نہیں ہو سکتے، محمد شاہد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوھدری فہیم وقار ،  نائیب صدر سٹی ملک تنویر احمد نے پارٹی آفس میں سوشل میڈیا ٹیم کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ملک و قوم روز روز جلسہ جلسہ اور فتنہ فساد انتشار کی سیاست کے متحمل نہیں ہو سکتے  تحریک انصاف کبھی فوج کبھی عدلیہ اور کبھی پارلیمنٹ کو کمزور کرنے میں مصروف ہے پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اور پاکستان کو عراق شام مصر لبنان  غزہ اور فلسطین کی طرح کبھی کمزور نہیں ہونے دے گی محمد شاہد  نے تحریک انصاف کے  گزشتہ روز کے احتجاج سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے اور اسے  ناکام بنانے پر پنڈی کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی کے عوام بھی روز روز کے بے مقصد احتجاج سے تنگ آچکے ہیں پوری قوم  پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی کو بھی ملک کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔

ای پیپر دی نیشن