تھانہ نیلور کے علاقے میں ایک  شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نیلور کے علاقے میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس کو ہارون نے بتایا کہ میرے گھر کچھ افراد دیوار پھلانگ کر آئے توڑ پھوڑ کی اور تلاشی لی شور کی آواز سن کر میرا بھائی کاشف خان گھر آیا تو اس کے ساتھ بحث ہوئی جو اسے پہاڑی پر لے گئے اس  دوران فائرنگ کی آواز آئی وہ افرادواپس آگئے لیکن مدعی کا بھائی واپس نہ آیا جسے تلاش کیا بعد میں اس کی نعش ملی پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دی مزیز تفتیش جاری ہے.

ای پیپر دی نیشن