اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پولیس وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک حادثات روکنے اور گاڑیوں کی روانی بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس نے کارروائی شروع کردی پولیس نے ٹریفک اشاروں کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسلام آبادپولیس ٹریفک کنجیشن یونٹ کے علاوہ خصوصی دستے بھی وفاقی دارالحکومت کی شاہراؤں اور اہم مقامات پر تعینات کر دئیے گئے ہیں جوٹریفک قوانین خصوصاً ٹریفک اشاروں کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا رہے ہیں، اس سلسلہ میں ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ ٹریفک اشاروں کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں،ایسے عناصرسے ہرگز کوئی رعایت نہ برتی جائے جو اپنے اور دوسروں کے لیے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔