کے پی کے حکومت اسپائنل مسکولر ایٹروفی کے مریضوں کو مفت علاج  فراہم کرنے پر غور کر رہی،محمد یاسر خان

Sep 30, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اسپائنل مسکولر ایٹروفی میں مبتلا مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے، جو کہ ایک نایاب اور کمزور جینیاتی عارضہ ہے فلاحی تنظیم ایس ای ڈی ایف کے بانی چیئرمین محمد یاسر خان نے ایک تقریب سے خطاب میںکہا کہ کے پی کے حکومت کے محکمہ صحت نے مختص کرنے کے لیے بجٹ کی سمری مانگی ہے اور صوبائی حکومت کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط ہونے والے ہیں اور امید ہے کہ ایک سال میں مریضوں کا علاج شروع ہو جائے گا۔

مزیدخبریں