راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) نجمن غلامان مصطفی کے چیئرمین حاجی محمد علیم آرائیں نے کہا ہے کہ عید میلا دالنبی ؐ کے جلوس ،اجتماع اور محافل کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں انھوں نے ان خیالات کا اظہار مولانا سید انعام الحق ،مولانا حبیب الحق ، مولانا عبد الحمید ضیائی، درویش عبدالرشیدکے ہمراہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین کی ولادت کے جشن سے بڑی کوئی خوشی نہیں میلاد شریف کی محافل سجانے سے اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔کائنات کی ساری بہاریں حضورؐ کے صدقے ہیں میلاد شریف کی خوشیاں منانا عین عبادت ہے، عرش سے فرش تک میلاد شریف کی خوشیاں منائی جاتی ہیںاس جشن کی خوشی کے موقع پر امت مسلمہ متحد ہو جائے انھوں نے کہا کہ مسلم حکمران فلسطین ،لبنان اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کیلئے موثر کردار ادا کریں ۔
میلاد شریف کی محافل سجانے سے اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے،حاجی علیم آرائیں
Sep 30, 2024