راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حامد حسین عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79ویں اجلاس سے بہت مدلل واضح اور جامع خطاب پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ زبردست پیش کیا اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ منہ توڑ جواب دیا انہوں نے غزہ فلسطین ،لبنان اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال کو بیان کرنے کیلئے صحیح الفاظ کاانتخاب کرکے پاکستان کے موقف کوبہترین انداز میں پیش کیااور ذمہ داری سے اسرائیلی بربریت کے شکار مظلوم عوام کا انتہائی جاندار اور زوردارانداز میں مقدمہ لڑا،جس پر اجلاس میں شریک مندوبین بالخصوص اسلامی ملکوں کے وفود نے زبردست انداز میں سراہا اور بار بار ڈیسک بجا کر داد تحسین دی۔حامد حسین عباسی نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب کے بعد جیسے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خطاب کیلئے ڈائس پر پہنچے تو وزیراعظم کی سربراہی میں ان کے وفد نے فلسطین کی حمایت اورغزہ کی صورتحال کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے اجلاس سے واک آوٹ کرنے میں پہل کی اوروقت پر بہترین فیصلہ کرکے پوری دنیا کو واشگاف انداز میں موثر پیغام اورپاکستان کاموقف دے دیا۔2016ء میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا مقدمہ بھی اسی انداز میں لڑاتھا، قوم اپنے قائدین کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ زبردست پیش کیا،حامد عباسی
Sep 30, 2024