راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا اسلام کی رسی میں پروئے مسلمان امن و امان کے امین ہوتے ہیں۔ حضرت ابراہیم نے تعمیر بیت اللہ کے بعد پہلے امن پھر معیشت کی دعا مانگی۔امن کمیٹی کو پورا سال متحرک رکھنا میری زندگی کا مشن ھے پاکستان میں لگی دہشتگردی کی اگ بجھانے کے لیے قوم کو بھی یہی کردار ادا کرنا ہوگا اس کے لیے اسلام کی تسبیح کے بکھرے ہوئے موتی متحد ہو جائیں ورنہ اسلام دشمن ہمیں چن چن کر نگل جائیں گے۔ اسلام کی رسی میں پروئے مسلمان امن وامان کے آمین ھوتے ھیں امن ہماری طاقت ہے لیکن کافروں کا اپس میں اتفاق مسلمانوں کا اپس میں نفاق نے ہمیں برباد کردیا ہے۔ اس اجلاس میں میں مولانا عبدالظاھر فاروقی، قاری خالد محمود،اغا نئیر عباس،قاری ذی شان،چوھدری عبد المجید،ملک اعجاز نے بھی خطاب کیا۔