راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران واہ کینٹ کے چیئرمین نعیم اشرف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آن لائن سسٹم میں تکنیکی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 دن کی توسیع کا مطالبہکیا۔ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی کوششوں کے باوجود، یکم جولائی 2023 سے اب تک 844,000 نئے ٹیکس دہندگان کو شامل کیا گیا، اب تک صرف 2.6 ملین ریٹرن فائل کیے گئے ہیں۔نعیم اشرفنے کہا کہ ایف بی آر کو فائلنگ کے آسان عمل کو آسان بنانے کے لیے سسٹم میں بہتری کو ترجیح دینی چاہیے، ٹیکس دہندگان کی تعمیل میں رکاوٹ بننے والی حدود اور ٹائم کو دور کرنا چاہیے۔ ان کا خیال ہے کہ ایک توسیع سے ریٹرن فائلنگ کو 70 لاکھ تک بڑھایا جا سکتا ہے جو کہ ایک نمایاں اضافہ ہے۔ موجودہ چیلنجز زیادہ موثر اور صارف دوست ٹیکس نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔