تحریک انصاف کا انتشاری احتجاج مکمل طور پر ناکام ہوا،راجہ ساجد محمود عباسی

Sep 30, 2024

 راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) ممتاز مسلم لیگی راہنما لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود عباسی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا انتشاری احتجاج مکمل طور پر نا صرف ناکام ہوا ہے بلکہ ان کے اپنے ورکروں نے بھی قیادت کی بات ماننے سے بھی صاف انکار کر دیا ہے پی ٹی آی ملک میں افراتفری اور امن وامان کا مسئلہ پیدا کر کے ملک کے حالات خراب کرنا چاہتی ہے  کل کے احتجاج سے پی ٹی آی کے غبارے سے سٹریٹ پاور والی ہوا بھی نکل گئی ہے ملک میں لاء  اینڈآرڈر کا مسئلہ بناکر عمران خان کو رہائی دلانے کی آخری امید بھی دم توڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے نام پر چند شرپسند عناصر نے پولیس پر پتھراو  عوامی وقومی املاک کو نقصان پہنچایا ہے ھم اس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ غنڈہ گردی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جاے

مزیدخبریں