نبیؐ کے ظہور سے ظلمت کے اندھیرے مٹ گئے،حاجی ظفر اقبال  

 راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) نبیؐوجہ تخلیق کائنات ہیں اور ان سے محبت کے بغیر کسی بھی مسلمان کے ایمان کا تصور بھی ممکن نہیں ہے۔  ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ  حاجی ظفر اقبال نے یہاں مرکزی جامع مسجد ظفر احمد آباد میں منعقدہ محفل میلاد  سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اتباع رسول ؐ ہی حب رسول کی عمدہ مثال ہے  نبیؐ  کے ظہور سے ظلمت کے اندھیرے مٹ گئے  اور  امن و محبت کی روشنی پھوٹی۔ظلم و جبر کا خاتمہ اور انصاف کا بول بالا ہوا ۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ  دنیا بھر کے مسلمان  اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں ۔

ای پیپر دی نیشن