شہید کارکنان نے جمہوریت اور انصاف کے اصولوں کی لڑائی لڑی ،سبط الحیدر بخاری

Sep 30, 2024

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پنہل خان چانڈیو میں شہید ہونے والے شمع جمہوریت کے پروانوں کو جمہوریت پسند عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ملک و قوم کی خاطر کٹ جائیں گے لیکن کسی آمرکے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سبط الحیدر بخاری المروف سبطی شاہ،پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر خالد نواز بوبی،ایم پی اے پنجاب نرگس فیض ملک،افتخار شہزادہ،راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ، سمیرا گل، راولپنڈی سٹی کے صدر راجہ کامران حسین،سیکرٹری جنرل راجہ شاہد محمود پپو،ملک قاسم ادریس، راجہ امتیاز، مسیحی قائد راشد چوہان،پی ایس ایف راولپنڈی کے رہنما ملک صبیح نواز اور سہیل رومی،پاسٹرشکیل،پاسٹر زاہد،پاسٹرآصف نے  29ستمبر 1983کو جنرل ضیا الحق کے ظالمانہ دورِ اقتدار میں تحریک بحالی جمہوریت (MRD) کے دوران گائوں پنہل خان چانڈیو تعلقہ سکرنڈ، ضلع شہید بینظیر آباد میں شہید ہونے والے  16کارکنوں کی41ویں برسی کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کیا ، ان رہنمائوں نے کہا کہ شہید کارکنان نے جمہوریت اور انصاف کے اصولوں کی لڑائی لڑی اور ان کی عظیم قربانی نے انھیں پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا ۔

مزیدخبریں