راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار اس بات کی عکاسی ہے اب قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے عمل کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی وزیر اعظم شریف نے ملک کو معاشی، اقتصادی اور مالیاتی بحران سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے جس پر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کے معترف ہوگئے ہیں سیاحت کے فروغ سے ملک اور قوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان ٹورازم پروفائل 2024 کی رپورٹ کے اجرا کی پروقار تقریب سے خطاب کے دروان کیا یہ تقریب رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف ہاسپیٹیلیٹی اینڈ کلنری آرٹس اور ٹورازم انسائٹس کے اشتراک سے منقعد کی گئی پاکستان ٹورازم پروفائل 2024 ایک جامع ٹورازم انڈسٹری رپورٹ ہے جو پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں فیصلہ سازی اور اسٹریٹجک ترقی کی رہنمائی کے لیے تازہ ترین ڈیٹا، بصیرت اور رجحانات پیش کرتی آر آئی ایچ سی اے کے ڈائریکٹر میاں اطہر جمیل نے خطبہ استقبالیہ اور رپورٹ پیش کرتے ہوئے تقریب کا آغاز کیا۔ ورلڈ بینک کی سینئر پرائیویٹ سیکٹر اسپیشلسٹ محترمہ کرن افضل نے پاکستان کی سیاحت کے ابھرتے ہوئے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا، اس کے بعد پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (PTDC) کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے سیاحت کے کردار پر روشنی ڈالی ۔