جموں (کے پی آئی) جموں(کے پی آئی ) مقبوضہ جموں وکشمیرکے ضلع کٹھوعہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا،علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اورایک افسر زخمی ہوگیا۔ ضلع میں اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری رہا ،لداخ کے علاقے سے دو کشمیریوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ،کے پی آئی کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں اتوار کو ضلع کٹھوعہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے بلاور میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ دو دن کے دوران قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد تین ہوگئی ،نامعلوم مسلح افراد نے ضلح کٹھوعہ کے علاقے بلاور میں حملہ کیا۔ حملے میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈکانسٹیبل ہلاک اورایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ علاقے میں فوجی آپریشن اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا ،۔بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام راستوں کو بند کررکھا ہے اورکسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ محاصرے کے دوران گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔