اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میں موروثی خون کی بیماری ہیموفیلیا سے متاثرہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد تقریبا 4500 سیزائد ہے ہیموفیلیا ایک موروثی خون کی بیماری ہے جوکہ خون جمنے والے پروٹین کلاٹنگ فیکٹر 8 اورفیکٹر 9 کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ پاکستان میں ہیموفیلیا سے متاثرہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد تقریبا 4500 سے زیادہ ہے اس بیماری سے متاثرہ افراد میں معمولی چوٹ بھی شدید خون بہنے کا باعث بن سکتی ہے۔ جو علاج کے بغیر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے عالمی ہیموفیلیا فیڈریشن اور پاکستان ہیموفیلیا ویلفئیر سوسائٹی کے وفد جس میں شامل افراد میں رانا سیفی، ڈان روٹیلنی ، ڈاکٹر ایمنا گائیڈر، مسٹر ڈیون یارک ، مسٹر کانر مککون (نمائندہ ڈبلیو ایف ایچ) ڈاکٹر طاہرہ ظفر ، ڈاکٹر لبنیٰ ظفر، ڈاکٹر زاہدہ احمد، ڈاکٹر فروہ سجیل نے ڈی جی وزارت صحت ڈاکٹر شبانہ سلیم سے ملاقات کی اور ہیموفیلیا کے مریضوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی جی وزرات صحت سے ہیموفیلیا سے متاثرہ مریضوں کو ہرطرح کے علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ممکنہ یقین دہانی کرائی۔