اسرائیلی حملے جاری ہیں، ہم شدید خطرات سے دوچار ہیں، لبنانی وزیر اعظم

بیروت(این این آئی)لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کی بیروت کے قریب اسرائیلی بمباری میں ہلاکت کے بعد لبنان میں نگراں حکومت کے سربراہ نجیب میقاتی نے کہا ہیکہ ان کے ملک کو خطرہ لاحق ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ بندی اور قرارداد 1701 کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جبکہ اسرائیل بیروت کے جنوبی مضافات اور لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔میقاتی کے بیانات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے واپسی پر ایک ہنگامی حکومتی اجلاس کے دوران سامنے آئے۔

ای پیپر دی نیشن