مولانا فضل الرحمان کا امیرجے یو آئی  منتخب ہونا جمہوریت کیلئے اچھا شگون ہے، ایاز صادق

Sep 30, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کو جمیعت علماء￿  اسلام (ف) کا بلا مقابلہ مرکزی امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اسپیکر سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا سردار ایاز صادق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک، مدبر،  بردبار اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں ان کی سربراہی میں جے یو آئی نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی (ف) عوام کی بہترین نمائندہ جماعت رہی ہے مولانا فضل الرحمان کا بطور امیر جمعیت علمائے اسلام ف منتخب ہونا جمہوریت کیلئے اچھا شگون ہے مولانا فضل الرحمان کا جے یو آئی (ف) کا بطور امیر انتخاب سے جمہوریت کو فروغ ملے گامولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام نے پارلیمان کے اندر اور باہر ہمیشہ جمہوری اقدار پر مبنی سیاست کی ہے پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل قدر ہے امید ہے کہ جمیت علماء￿  اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پارلیمان کی مضبوطی اور جمہوریت کی بالا دستی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی مولانا فضل الرحمان کی قیادت جمعیت علمائے اسلام کو مزید بلندیوں کی طرف گامزن کرے گی

مزیدخبریں