کے ایس ایل پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان کا دوسرا بڑا ایونٹ ہے،مسعود احمد خان

Sep 30, 2024

اسلام آباد(انٹرویو: رانا فرحان اسلم) کشمیر سپریم لیگ(کے ایس ایل)کے چیئرمین مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد سب سے بڑا ایونٹ کروانے جا رہے ہیں معروف پاکستانی کرکٹرز شاہد خان آفریدی ایونٹ کی سرپرستی کرینگے راولپنڈی مظفرآباد اور فیصل آباد تین جگہوں پر کشمیر سپریم لیگ کے میچز ہونگے کے ایس ایل کی چھ ٹیمز کی فرنچائز فائنل مراحل میں ہیں بیس اکتوبر کر ڈراز ہونگے جبکہ مقررہ وقت پر ایونٹ کا انعقاد ہوگا کے ایس ایل میچز کے دوران شائقین کو ایک کروڑ روپیہ گاڈی موٹرسائیکلز موبائل فونز ایل ای ڈیز سمیت دیگر انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائینگے کشمیر سپریم لیگ اپنی نوعیت کا ایک منفرد ایونٹ ہو گا کے ایس ایل کے انعقاد کا مقصد گراونڈ روٹ لیول پر چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کیلئے اچھے کھلاڑی سامنے آسکیں ان خیالات کا اظہار مسعود احمد خان نے روز امہ نوائے وقت کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا مسعود احمد خان نے کہا کہ کشمیر سپریم لیگ میں چھ ٹیمز حصہ کر رہی ہیں فرنچائزز اپنے تکمیل کے مراحل میں ہیں اور ان شاء￿ اللہ رواں ہفتے مکمل ہو جائینگی معروف پاکستانی کرکٹرز معین خان اور شاھد خان آفریدی کشمیر سپریم لیگ(کے ایس ایل) کی سرپرستی کر رہے ہیں کے ایس ایل کی کامیاب لانچنگ تقریب اسلام آباد میں ہو چکی ہے ایونٹ کی کامیابی کیلئے بھرپور طریقے سے سرگرم عمل ہیں کے ایس ایل کی پوری ٹیم محنت اور تندہی سے کام کر رہی ہے مسعود احمد خان نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کی افتتاحی تقریب ہوگی جبکہ پنڈی کے علاوہ فیصل آباد اور مظفرآباد میں بھی میچز ہونگے شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا پاکستان سپر لیگ کے بعد کشمیر سپریم لیگ اچھا کھیل پیش کرکے پاکستانیوں کے دل فرمائے گی

مزیدخبریں