اے این ایف کی کارروائیاں، 45 کلوگرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

Sep 30, 2024 | 16:57

 اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے ملک گیر انسداد منشیات آپریشنز کے دوران 8 کارروائیوں میں 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 45 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 8 ملزمان گرفتار کر لئے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراتعلیمی اداروں میں منشیات فراہمی کے خلاف بھر پور کارروائیوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔ترجمان نے کہاکہ  تازہ کارروائیوں میں رائیونڈ روڈ لاہور پر واقع یونیورسٹی کے قریب سے 450 گرام چرس اور 20 گرام ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتارکیاگیا۔ جوہر ٹائون لاہور پر واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 130 گرام آئس اور 40 گرام ایکسٹیسی گولیاں برآمدکی گئیں ۔ کاک پل اسلام آباد کے قریب ملزم سے 120 گرام چرس برآمدکرکے ملزم تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو گرام چرس اور 1.2 کلو گرام افیون برآمدکرکے ملزم گرفتار کیا گیا۔ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب 400 گرام چرس برآمدکرکے ایک ملزم گرفتار کیاگیا۔حیدرآباد میں ایک اور کارروائی کے دوران ہاسپٹل کے قریب سے ملزم سے 350 گرام چرس برآمدکی گئی ۔ملزم نے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے کا انکشاف کیا ۔ اسلام آباد کے سیکٹر  ایف ٹین مرکز کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1.3 کلو گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمدکی گئی ،۔اے این ایف نے الگ کارروائی میں ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد پر ملزم سے 28.8 کلو گرام چرس اور 7.2 کلو گرام افیون برآمدکی  ۔اے این ایف ترجمان نے کہاکہ نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کے ارد گرد مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں