عوام موجودہ حکمرانوں کومستردکرچکی ہے: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد : عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت اور اس کے اتحادی کس کی بیساکھی پر کھڑے ہیں سب جانتے ہیں. عوام موجودہ حکمرانوں کومستردکرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مائیکرو اکنامک صورتحال بہترہوئی اس میں کوئی شک نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئی. عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی سے امپورٹ بل کم ہوا، ڈالرپردباؤکم ہوا۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےمطابق اب ڈیفالٹ کاخطرہ 3سال تک نہیں ، کہا جاسکتا ہے ملک کی معاشی صورتحال اب بہتری کی طرف جارہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان کو ہر سال 25 ارب ڈالرقرضہ واپس کرناہوتا ہے, ہم ایک ملک سے قرض لیکر دوسرے کو واپس کر رہے ہوتے ہیں. اب چوتھے سال ہمارے پاس 25 ارب ڈالر واپس کرنے کیلئے نہیں ہوں گے، ایسی کوئی چیزنظرنہیں آرہی جس سےبرآمدات بڑھائیں، تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئےبجٹ خسارہ کم کرنا ہوگا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کے موڈ میں نہیں ہے. ٹیکس بہت لگا دیا گیا ہے اب بڑھانے کی گنجائش نہیں ہے، جب تک وفاق کے پاس زیادہ پیسے نہیں چھوڑے . مالی بحران ختم نہیں ہوگا، 10روپے کے خرچے کیلئے وفاق 25 روپے ٹیکس کرتا ہے. جس میں 15 صوبوں کو جاتے ہیں۔انھوں نے زور دیا صوبوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہوگا، اپنا ٹیکس جمع کرنے کا کہنا ہوگا۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ پر حکومت نےاب تک کوئی کمیشن نہیں بنایا، حکومت اور اس کے اتحادی کس کی بیساکھی پر کھڑے ہیں سب جانتے ہیں. عوام موجودہ حکمرانوں کومستردکرچکی ہے. این ایف سی ایوارڈ ٹھیک نہیں کرے تو آئی ایم ایف سے جان نہیں چھوٹے گی۔

ای پیپر دی نیشن