بے ضابطگیوں کا الزام: محکمہ اینٹی کرپشن کا سابق وزیراعلٰی کے پی محمودخان کو نوٹس

محکمہ اینٹی کرپشن کاپی ٹی آئی پی کے سابق وزیراعلٰی خیبرپختون خوا محمود خان کو ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیووں پر نوٹس دے دیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محمود خان جس وقت صوبائی وزیرتھے، مختلف ٹھیکہ جات میں مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ سربراہ پی ٹی آئی پی اورسابق وزیراعلی کے پی محمودخان نے مختلف ٹھیکے بھی من پسندافرادکو دیے۔ نوٹس میں مختلف ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں پرسابق وزیراعلی محمودخان سے جواب بھی طلب کرلیا۔محمود خان کا کہنا ہے کہ جس وقت میں صوبائی وزیر تھا. اینٹی کرپشن نے اس وقت کانوٹس بھیجاہے، یہ اتنے ناسمجھ ہیں، نوٹس دیکھ کراس کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں. مجھے بدنام کرناتھا. تواربوں روپے کانوٹس بھیجتے، میں تووزیراعلی بھی رہا ہوں۔

واضح رہے کہ محمودخان گزشتہ دورمیں وزیراعلی کے پی اور پرویزخٹک کے دورمیں کئی وزارتوں کے قلمدان سنبھال چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن