پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمیں جہاں حکم ملے گا وہاں جلسہ کریں گے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017 کے پولیس ایکٹ پر کام کررہے ہیں. کوئی بھی اپنی طاقت کو بے جا استعمال نہ کرسکتے، نگران حکومت میں پولیس پر وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں ملکر قوانین بنارہے ہیں. غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے، جہاں جہاں ہمیں حکم ملے گا وہاں جلسہ کریں گے، یہ گولیاں، تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا مقصد تبدیل نہیں کرسکتا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ ہوں اپنے وسائل ڈھنکے کی چھوٹ پر استعمال کروں گا. میری مشینری راستہ اس لئے کلیئر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو وراننگ دے رہا ہوں. پنجاب پولیس کے اہلکاروں فیملز کا احساس کیا ہے اس کے اہلکاروں کو یہاں لے آؤں گا، کسی کا غلط حکم نہ مانیں، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کہتی ہے میں خبیرپختونخوا میں جلسہ کروں، میں کیوں یہاں جلسہ کروں، پورے پاکستان میں جلسہ کروں گا، بلاول، مولانا، پی ڈی ایم اور دیگر جلسے کررہے ہیں انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود بولا کہ مجھے کہا گیا کہ ہی ٹی آئی کی حکومت ختم کرو، مولانا آپ مان گئے امریکہ کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے۔
ہمیں جہاں حکم ملے گا وہاں جلسہ کریں گے:علی امین گنڈاپور
Sep 30, 2024 | 17:31