سیاسی جماعتوں کو درباری مراثی اور خوشامدی چاہیں سیاسی کارکن نہیں,سیاسی جماعتیں باریاں لے رہی ہیں: خواجہ سعد رفیق

Sep 30, 2024 | 17:48

ویب ڈیسک

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت اپنے دستور پر عمل کرنے اور پڑھنے کو تیار نہیں۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو درباری مراثی اور خوشامدی چاہیں سیاسی کارکن نہیں. سیاسی جماعتیں باریاں لے رہی ہیں. جماعت اور اس کی فیملی کو ہی سب کچھ سمجھا جاتا ہے کہ یہی قدر و دانش کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان آتش فشاں بنا ہوا ہے اس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں، کے پی میں وہ قوتیں زور پکڑ رہی ہیں جن کا آئین پاکستان پر یقین ہی نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز مضبوط ہو رہے ہیں اس کی وجہ بھوک اور نا انصافی ہے، بلوچستان میں علحیدگی کی مسلح تحریک چل رہی ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل پر سیاست کیوں نہیں کرتیں۔انکا کہنا تھا کہ نقاب پوش مارشل لاء نظام کو کمزور کرتے ہیں.عدلیہ کے حالات ناگفتہ بہ ہو گئے اچھے خاصے جج متنازع ہو گئے، شہباز شریف معیشت ٹھیک کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں. قیادت کے سامنے سخت بات کرتا ہوں وہ عمل کریں یا نہ کریں انکی مہربانی سن لیتے ہیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ کسی سیاسی حقیقت کو دفن نہیں کر سکتا کوئی ہمیں دفن نہیں کر سکا ہم کسی کو دفن نہیں کر سکتے، ارب پتیوں اور کروڑ پتیوں کی جمہوریت نہ چل سکتی ہے نہ ڈیلیور کر سکتی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ہمارا پڑوسی ترقی کر گیا ہے دشمن ہے لیکن آگے نکل گیا ہے. اپنی لیڈر شپ کی عزت کریں لیکن انکی پوجا نہ کریں. غلام حیدر سچ بولنے والی شخصیت تھے وہ صاف ستھری سیاسی شخصیت تھے جن کے دامن پر کوئی داغ نہیں۔

مزیدخبریں