ٹیکس گوشوارے جمع کروانیوالوں میں 100 فیصد اضافہ

Sep 30, 2024 | 22:38

ویب ڈیسک

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ملک میں ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ سال کی نسبت دگنے لوگوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں، ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 33 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشواروں کے ساتھ اب تک 55 ارب 49 کروڑ روپے ٹیکس بھی جمع ہوا ہے جبکہ 37 فیصد افراد نے گوشواروں کے ساتھ کوئی ٹیکس جمع نہیں کروایا

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قابلِ ٹیکس آمدن صفر ظاہر کرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 742 ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق تاجر تنظیموں نےٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق فیصلہ آج شام تک متوقع ہے۔

مزیدخبریں