متحدہ عرب امارات: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا، عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتیں کم ہونے کے باعث قیمتوں میں کمی کی گئی۔ستمبر میں تیل کی عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی متوقع تھی۔ برینٹ آئل کی قیمتیں اگست میں 78.63 ڈالر کے مقابلے میں اوسطاً 73 ڈالر فی بیرل رہی، جس کی وجہ سپلائی میں اضافہ اور سعودی عرب کے پیداوار کو بڑھانے جیسے منصوبے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 2015 میں پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیشن کیا گیا تھا، جس کے بعد یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ ریٹیل فیول قیمتوں کا جائزہ لیا کرتی ہے اور اسے عالمی نرخوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ایڈجسٹ کرتی ہے

ای پیپر دی نیشن