غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال انکی ٹیم پر میچ فکسنگ کے صرف الزامات ہیں اور جب تک سکاٹ لینڈ یارڈ اور آئی سی سی کی تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتی تب تک وہ ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کریں گے۔ اعجاز بٹ نے شاہد آفریدی سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ اس پر کوئی
تبصرہ نہیں کریں گے۔ اعجازبٹ کے اس فیصلے کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے کہ میچ فکسنگ تنازعے میں نامزد محمدعامر، محمدآصف، کامران اکمل اور کپتان سلمان بٹ انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی سکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔