میچ فکسنگ سکینڈل پرچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پی سی بی کے چیئرمین اعجازبٹ اور سیکرٹری سپورٹس کو سات ستمبرکے نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا ہے ۔

Aug 31, 2010 | 16:44

سفیر یاؤ جنگ
میچ فکسنگ سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد ایڈووکیٹ اشتیاق احمد چوہدری نے اس کے خلاف لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ میچ فکسنگ سکینڈل سے قوم کی بدنامی ہوئی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کرنے سمیت ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔ آج درخواست کی سماعت کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ اور سیکرٹری سپورٹس سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے ۔ کیس کی مزید سماعت سات ستمبر کوہوگی ۔
مزیدخبریں