عراق میں ساڑے سات سالہ جنگ کے بعد امریکہ کے فوجی دستوں کی وطن واپسی مکمل ہوگئی تاہم پچاس ہزار  اہلکارعراقی فورسز کی تربیت کے لیے موجود رہیں گے۔

صدر باراک اوبامہ کے اعلان کے مطابق عراق میں آج لڑاکا مشن مکمل کر لیا گیا ہے ۔ امریکی فوج کے انخلا کا عمل کئی روز سے جاری تھا اور آج آخری دستہ بھی وطن روانہ ہو گیا  ۔ امریکہ کے نائب صدر جوزف بائیڈن سرکاری دورے پر عراق پہنچے ہیں ۔ ان کے دورے کا مقصد فوجی انخلاء مکمل ہونے کی باقاعدہ تقریب میں شرکت کرنا اور عراقی حکومت کو تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرانا ہے۔ امریکہ نے خطرناک ہتھیاروں کی موجودگی کا الزام لگاتے ہوئے دو ہزار تین میں عراق پر حملہ کیا تھا ۔ اس دوران صدر صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا اور انہیں سزائے موت بھی دے دی گئی ۔ عراق جنگ میں چار ہزار چار سو اکیس امریکی فوجی مارے گئے جبکہ دس لاکھ کے قریب عراقی شہری بھی اس نام نہاد جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے ۔

ای پیپر دی نیشن