بجلی کا شارٹ فال کم ہوکرچھ سو پچاس میگاواٹ رہ گیا تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 

وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوارچودہ ہزار چھ سواٹھارہ میگاواٹ اور طلب پندرہ ہزار دوسو اڑسٹھ میگاواٹ ہے۔ کے ای ایس سی کو چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس وقت آبی وسائل سے چھ ہزارپانچ سوگیارہ میگاواٹ ،  تھرمل یونٹس سے دوہزار دو سو گیارہ میگاواٹ اور آئی پی پیز سے پانچ ہزارآٹھ سوچونتیس میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ رینٹل پاور پلانٹس سے حاصل ہونے والی بجلی باسٹھ میگاواٹ  ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دوارنیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ مختلف علاقوں میں سحری و افطاری کے اوقات میں بھی بجلی بند رکھے جانے کی شکایات ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن