اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید لغاری نے کہا کہ ایک ہزار پچاسی ارکان پارلیمنٹ میں سے تین سو اکہتر کی ڈگریوں کی تصدیق کی جاچکی ہے، الیکشن کمشن کی طرف سے حال ہی میں بھیجی جانے والی باون ڈگریوں کی تصدیق پر ابھی تک کام شروع نہیں کیا جاسکا۔ جاوید لغاری نے واضح کیا کہ حکومت نے سیلاب کی وجہ سے ایچ ای سی کے بجٹ میں کٹوتی کی تو تعلیم پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوں گے، ایچ ای سی کو مطلوبہ بجٹ نہ ملا تو یونیورسٹیوں کو فیسوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ جبکہ پہلے ہی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر فنڈز کی کمی کا شور مچا رہے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اٹھارہ ارب روپے کی فوری ضرورت ہے۔