مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ اجلاس میں  اہم ملکی امور پر حکومت کے خلاف سخت موقف اختیارکریں۔

اسلام آباد میں میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ نون کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے  اسمبلی سیکرٹریٹ میں نون لیگ کی طرف سے جمع کرائی گئی تحاریک التواء سے آگاہ کیا۔ میاں نواز شریف نے ارکان سے کہا کہ وہ ان تحاریک التوا پر اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں جارحانہ اپوزیشن کا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے رکن قومی اسمبلی سردار مہتاب خان کا استعفی مسترد کرتے ہوئے ان کو بھی آئندہ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔  اجلاس کے دوران سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلے میں مسلم لیگ کی کمیٹی کے ارکان نے بریفنگ دی اورمختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں پادریوں نے سیلاب زدگان کے لیے پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔

ای پیپر دی نیشن