لاہور ہائيکورٹ کے ڈويژن بنچ نے اسلام آباد سے متعلقہ کيسز اسلام آباد ہائيکورٹ ميں منتقل کرنے کے لئے دائرمتفرق درخواست خارج کردی۔

کیس کی سماعت لاہور ہائيکورٹ کے چيف جسٹس خواجہ محمد شريف اور جسٹس ناصر سعید شیخ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار اعتزاز احمد کے وکيل ڈاکٹر باسط نے اپنے دلائل ديتے ہوئے کہا کہ اٹھارويں ترميم کي منظوري کے بعد آيئن کے آرٹيکل ایک سو پچھتر اے کے تحت اسلام آباد ہائيکورٹ وجود ميں آ چکي ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائيکورٹ کي موجودگي ميں لاہور ہائيکورٹ کو اسلام آباد سے متعلقہ کيسز کي سماعت کرنے کا کوئي اختيار حاصل نہيں لہذا ايسے تمام کيسز اسلام آباد ہائيکورٹ ميں منتقل کئے جائیں۔ لاہور ہائيکورٹ کے چيف جسٹس خواجہ محمد شريف نے ريمارکس ديتے ہوئے کہا کہ جب تک اسلام آباد ہائيکورٹ ججز کي تعيناتي کے بعد کام شروع نہيں کر ديتي، متعلقہ کيسز وہاں منتقل نہيں کيے جاسکتے۔ 

ای پیپر دی نیشن