کوئٹہ میں گلستان روڈ پر واقع کار پارکنگ میں خودکش حملےکےنتیجے میں دس افراد جاں بحق اوربیس زخمی ہوگئے جبکہ دس سے زائد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

آج صبح یہ دھماکہ مری آباد کےعلاقے میں واقع گلستان روڈ کی کارپارکنگ میں اُس پر اس وقت ہوا جب لوگ عید کی نماز ادا کرنے کے بعد واپس اپنے گھروں کی جانب جارہے تھے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکہ انتا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشےٹوٹ گئےاوردوگھروں کی چھتیں گرگئیں جبکہ دس سے زائد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور چارگاڑیاں مکمل طورپر جل گئیں
سی سی پی او کوئٹہ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خودکُش تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آورعید گاہ کو اڑانا چاہتا تھا۔ زیادہ ترلاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جبکہ پانچ افراد کی لاشیں سول ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔ ادھر بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہنا ہے کہ خودکُش حملہ پارکنگ میں موجود گاڑی میں ہوا دھماکے کی جگہ سے ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے جو پھٹ نہیں سکا۔ دوسری طرف تحفظ عزاداری کونسل، جعفریہ الائنس اور مجلس وحدت مسلمین نے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن