وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک،آئی جی سندھ واجد علی درانی اور دیگر پولیس حکام نے گارڈن ہیڈ کوارٹر کراچی میں نماز عید ادا کی۔ نماز عید کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، ادھر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر ہاؤس سندھ میں نماز عید ادا کی اور پاکستان اور کراچی میں امن و امان کے لئے دعائیں مانگیں۔ اس کے علاوہ کراچی میں پولو گراؤنڈ، کنزاالایمان، فیضان مدینہ، مسجد صدیق اکبر اور دیگرمساجد میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا۔