یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں کیرولین ووزنیاکی، جیلینا جانکووچ اور نوواک ڈجکووچ نے اپنے میچ جیت کر دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔

نیویارک میں کھیلے جارہے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین میں عالمی نمبرایک ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نےسپن کی حریف نوریا لاگوستیرا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اورچھ ایک سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ادھرسربیا کی ٹینس سٹارجیلینا جانکووچ نے امریکی کھلاڑی ایلیسن رسکی کو چھ دو اورچھ صفرسے ہرادیا۔ فرنچ اوپن کی چیمپئن چینی کھلاڑی لی ناکو نے رومانیہ کی ان سیڈڈ چھ دو اورسات پانچ سے اپ سیٹ شکست دے دی۔ ادھر سرینا ولیمز نےسربیا کی بوجانا جوانووسکی کے ساتھ ہونے والا مقابلہ چھ ایک اور چھ ایک سے بآسانی جیت لیا۔ مردوں کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک نوواک ڈجکووچ کامقابلہ آئرلینڈ کے کونرنائیلنڈ سے ہوا۔ ڈجکووچ نے پہلے دوسیٹ چھ صفراورپانچ ایک سے جیت لئے تاہم ان کاحریف انجری کے باعث کھیل جاری نہ رکھ سکا۔جس کے باعث نوواک کو فاتح قرار دے دیاگیا۔ سپین کے ٹینس سٹاراور عالمی نمبر دورافیل ندال نے ٹورنامنٹ کے اوپننگ میچ میں قازقستان کے کھلاڑی کو چھ تین، سات چھ اور سات پانچ سے ہرایا۔

ای پیپر دی نیشن