راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ سے پولیس نے تین افغانی دہشتگردوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کرلیا.

Aug 31, 2012 | 12:26

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں ایک قبرستان سے تین افغانی دہشتگردوں کوگرفتارکیا گیا ہے جن کے قبضے سے بائیس کلو سے زائد بارودی مواد، دو ڈیٹو نیٹرز، دستی بم، ریموٹ کنٹرول اور دیگراسلحہ برآمد کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ چوہدری ذوالفقارکے مطابق دہشتگردوں کا ہدف اسلحہ ساز فیکٹری واہ کینٹ، راولپنڈی اوراسلام آباد کی اہم عمارتیں تھیں۔ دہشتگردوں کوگرفتارکرنے کے بعد انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ ان مبینہ دہشتگردوں کے دیگرساتھی بھی علاقے میں موجود ہو سکتے ہیں جن کی تلاش کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں