محکمہ موسميات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ،ہزارہ،میرپورخاص ،آزاد کشمیراوراس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ ملک کے بيشترعلاقوں ميں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ گزشتہ روزبھی ملک کے بيشترعلاقوں ميں موسم خشک اورگرم رہا، تاہم حيدرآباد، ميرپورخاص، کراچی، راولپنڈی، ہزارہ ڈويژن ، اورکشميرميں چند مقامات پربارش ہوئی سب سے زيادہ بارش مری ميں چوبیس ملی ميٹرريکارڈ کی گئی۔