اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعےبینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے تین سو اناسی ارب پچاسی کروڑ روپے فراہم کردیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کو کمرشل بینکوں نے چارسو گیارہ ارب پچیاسی کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔ اسٹیٹ بینک نے نو اعشاریہ آٹھ نو فیصد شرح سود پر ٹریثری بلز خرید کربینکوں میں رقم کی کمی دور کی۔ بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمرشل بینکوں سے بڑھتے ہوئے قرضے بینکوں میں لیکوڈٹی کی کمی کی سب سے بڑی وجہ بنا ہوا ہے۔
کمرشل بینکوں میں رقم کی کمی شدت اختیارکرگئی،بینکاری نظام میں رقم کی کمی کو پورا کرنے کے لیےاسٹیٹ بینک نے ایک ہفتے کے لیے تین سو اناسی ارب پچاسی کروڑ روپے فراہم کردیے۔
Aug 31, 2012 | 14:06