رینجرزاورپولیس کی موجودگی میں کارکنوں کے قتل عام پرخاموش نہیں رہینگے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون

کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز خورشید ہال میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضاہارون کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوشہرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے پرٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ ہویا مسیحی لڑکی

رمشا کا معاملہ ہو، ایم کیوایم ہرسطح پرمظلوم کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرزکی موجودگی میں کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ

ارباب اختیارکے لیئے لمحہ فکریہ ہے۔ رضا ہارون نے

ایم کیوایم کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ  گلیوں چوراہوں میں بلاوجہ بیٹھنےسےگریز کریں۔ رابطہ کمیٹی کے رہنما وسیم آفتاب نے ایک سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی کراچی کے صدرقادرپٹیل کو ڈرگ اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی سے گریز کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بدامنی کے ذمہ دارسیکورٹی ادارے اوروزیراعلی سندھ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن