پشاور کے معروف علاقے متنی کے بازار میں شیری مسجد کے باہر زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ درجن کے قریب دکانیں تباہ ہو گئیں جبکہ مسجد کے جزوی حصے کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے سے بچے سمیت سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سترہ سے زائد زخمی ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹا کرنے شروع کر دیئے ۔پولیس کے مطابق دھماکا پک اپ میں نصب تیس سے چالیس کلوگرام بارودی مواد سے کیا گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق مارودی مواد میں مارٹر گولے بھی شامل تھے۔ دھماکا متنی پولیس سٹیشن سے چند میٹر کے فاصلے پر ہوا۔
پشاور کے متنی بازار میں مسجد کے باہر دھماکے سے بچے سمیت گیارہ افراد جاں بحق جبکہ سترہ سے زائد زخمی ہو گئے
Aug 31, 2012 | 20:45