اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر وزارت پٹرولیم نے پٹرول سات روپے ستتر پیسے، ہائی اوکٹین آٓٹھ روپے اٹھارہ پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے چورانوے پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے چھیاسی پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے چون پیسے فی لٹراضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت ایک سو چار روپے پچپن پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سی این جی کی قیمتوں میں بھی ریجن ون کیلئے سات روپے گیارہ پیسے فی کلو اور ریجن ٹو کیلئے چھ روپے اسی پیسے فی کلو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ کم کرنے کی سفارش مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے وزارت خزانہ کو بھجوائی تھی۔ تجویز کے مطابق کہا گیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچاس فیصد ریلیف دیا جائے۔ تاہم وزرات خزانہ نے یہ تجویز مسترد کردی۔