واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ دو قیدیوں کے کیسز کا جائزہ لینے کے بعد انہیں گواتانامو بے کی جیل سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پینٹا گو ن کے ایک بیان میں کہا گیا کہ نبیل سعید حجرب اور مطیع صادق احمد سیاب کو الجزائر کی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔خیال کیا جاتا ہے کہ الجزائر کے یہ دونوں قیدی القاعدہ کے رکن ہیں جنہیں دسمبر 2011ءمیں افغانستان سے حراست میں لیا گیا۔
امریکی محکمہ دفاع نے گوانتانامو بے سے 2 قیدیوں کی الجزائر منتقلی کا فیصلہ کر لیا
Aug 31, 2013