گو رنر پنجاب سے ڈاکٹر مجاہد کامران، عار ف بٹ، قیوم نہرا اورصفدر شاکر کی ملاقات

 لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبے کی مختلف سماجی ، سیاسی اور سرکاری شخصیات نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر ہا¶س میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے فروغ تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی اس وقت سب سے اہم ضرورت آنے والی نسل کو تعلیم یافتہ کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز کانہ صرف مقابلہ کر سکیں بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کرسکیں۔انہو ںنے کہا کہ میری اس وقت بنیادی اور اولین ترجیح پرائمری تعلیم کا سو فیصد اجراءاور یونیورسٹیوں میں تعلیم کے معیار کوبین الاقوامی معیار کے مطابق مزید بہتر بنانا ہے۔ سوئی گیس کے ایم ڈی عارف حمید بٹ نے بھی گورنرہا¶س میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی - اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا ملک کو درپیش انرجی کرائسس کے حل کے لےے صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر کام کررہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا گیس چوری میں ملوث لوگ ملک و قوم کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئندہے کہ پورے ملک میں گیس چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن ہو رہا ہے ۔ بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی اظہر قیوم نہرا اور سابق ممبر قومی اسمبلی صفدر شاکر نے گورنر پنجاب سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں پارلیمنٹرین نے گورنر پنجاب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبا رکبا د بھی دی ۔

ای پیپر دی نیشن